کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی یادوں پر مبنی ایک بکسے ’سیکریٹ باکس‘ سے ملنے والے خزانے کی ویڈیو شئیر کردی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز زارا نور عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بطور اسٹوری شئیر کی جس میں انہوں نے اپنا ایک سالوں پُرانا قیمتی سامان سے بھرا ہوا باکس کھول کر دکھایا۔انہوں نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ “مجھے میری امّی کی الماری میں محفوظ میرا سالوں پُرانا “خفیہ بکس” ملا ہے”۔