نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک اور شخص معروف کمپنی جانسن اینڈ جانسن کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ جیت گیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اس شخص نے کیلیفورنیا کی ایک عدالت میں کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرا رکھا تھا کہ اس کے بنائے ٹیلکم پاﺅڈر سے اسے کینسر کا مرض لاحق ہوا۔
آدمی کا موقف درست ثابت ہونے پر عدالت نے کمپنی کو حکم دیا ہے کہ وہ متاثرہ شخص کو 1کروڑ 88لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ہزاروں لوگوں نے جانسن اینڈ جانسنز کے خلاف مقدمات درج کرا رکھے ہیں۔ یہ تمام مردوخواتین ایسے ہیں جنہیں جانسن اینڈ جانسنز بے بی پاﺅڈر سے کینسر لاحق ہوا۔
امریکی عدالت اب تک سینکڑوں متاثرین کے حق میں فیصلے سنا چکی ہے اور کمپنی کو اربوں ڈالر کا ہرجانہ ہو چکا ہے اور کمپنی کا دیوالیہ نکل چکا ہے۔ کمپنی عدالت میں اپنے دیوالیہ ہونے کی دستاویزات جمع کرا چکی ہے جس میں کمپنی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اب تک ہرجانے اور تصفیے کی رقوم ادا کرنے اور وکلاءکی فیسوں پر کمپنی ساڑھے 4ارب ڈالر کی خطیر رقم خرچ کر چکی ہے۔
معروف کمپنی ’جانسن اینڈجانسن‘ کیخلاف شہری مقدمہ جیت گیا، کروڑوں ڈالر ادائیگی کا حکم آگیا
Leave a comment