مری آئین پاکستان الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر انتظام چلنے والے تعلیمی ادارے آغوش کالج مری نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔2023میں ہونے والے دسویں جماعت کے امتحانات میں 100فیصد نتیجہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق آغوش کالج مری کی جانب سے کل 35امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا جن میں عاطف خان نامی طالبعلم نے 1005 نمبر (جو ٹوٹل کا 91.36فیصد بنتے ہیں) حاصل کیے، محمد انس نامی طالبعلم نے 966 نمبر (جو ٹوٹل کا 90.54فیصد بنتے ہیں)حاصل کیے جبکہ نظام اللہ نے 985نمبر (جو ٹوٹل کا 89.54فیصد بنتے ہیں) لیکر کامیابی حاصل کی۔ کل 35طلبہ میں سے 18 نے اے پلس ،12 نے اے گریڈ،4نے بی گریڈ جبکہ ایک طالبعلم نے سی گریڈ حاصل کیا۔