نئی دہلی (ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے اتوار 23 جولائی کو پاکستان کے بھارت سے ایمرجنگ ایشیا کپ جیتنے کے بعد پاکستانی صارفین کی جانب سے ہونے والی ٹرولنگ کا جواب دیا ہے۔اتوار کو بھارت سے پاکستان شاہینز کی جیت کے بعد عرفان خان ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے، سوشل میڈیا صارفین نے ان پر ناصرف تنقید کی بلکہ ان پر میمز بنائیں اور تبصرے بھی کیے۔
جیو نیوز کے مطابق اس ٹرولنگ کی بنیادی وجہ عرفان پٹھان کی گزشتہ برس کی جانے والی ٹوئٹ تھی، جو انہوں نے 23 اکتوبر 2022 بروز اتوار کو کی تھی، یہ ٹوئٹ اس وقت کی گئی جب آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں پاکستان اور بھارت کا میچ ہوا جس میں بھارت 4 وکٹوں سے کامیاب رہا۔اس فتح کے بعد عرفان پٹھان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں پاکستانیوں کو ٹرول کیا اور لکھا ‘پڑوسیوں سنڈے کیسا رہا؟’