کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز ہوچکا ہے اورپاکستان نے 4وکٹوں کے نقصان پر 323 رنز بنا لیے ہیں جبکہ 157 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، تیسرے روز کا کھیل شروع ہوتے ہی کچھ دیر بعد بابراعظم 28 رنز پر آوٹ ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق تیسرے روز کے کھیل کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد کپتان بابراعظم 39 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے جن کے بعد گزشتہ میچ کے ہیرو سعود شکیل نے میدان سنبھالا جن سے پاکستانیوں کو بے حد امیدیں وابستہ تھیں، انہوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 57 رنز بنائے لیکن وہ سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو پائے
کولمبو ٹیسٹ، تیسرے روز کا کھیل جاری، پاکستان کے 323رنز، 157 کی برتری
Leave a comment