کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر کی جانب سے نوجوان پیسر نسیم شاہ نے اپنی باولنگ کی تعریف کرنے پر محمد عامر کا احسن انداز میں جواب دیا ہے۔
کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نسیم شاہ سے سوال کیا گیا کہ عامر کی جانب سے انہیں شاہین شاہ آفریدی سے زیادہ بہتر باولر قرار دیا گیا ہے؟ اس پر آپ کیا کہیں گے جس پر نوجوان پیسر نے احتیاط سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ میں کیا کہوں کہ کون بہتر ہے اور کون نہیں؟ میرا کسی سے مقابلہ نہیں، بنیادی ہدف اپنی کارکردگی پر توجہ دینا ہے‘‘۔