ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و خوبرو اداکار عمران عباس نے ٹاک شوز میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے ساتھی فنکاروں سے بھی درخواست کی کہ وہ بھی ان ٹاک شوز کا بائیکاٹ کرکے ان کی حوصلہ شکنی کریں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بُک پر طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکار عمران عباس نے متنازع سوالات کرنے اور پروگرام کے مہمانوں کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کرنے پر مختلف پوڈکاسٹ اور ٹاک شوز اور ان کے میزبانوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ انہوں نے کسی مخصوص پوڈ کاسٹ اور ٹاک شوز کا نام لئے بغیر ان کے میزبانوں اور تخلیق کاروں سے سوال کیا کہ “کیا ان پروگرامز میں بات کرنے کے لئے ہمارے معاشرے کا کوئی اہم مسئلہ یا کوئی تخلیقی موضوع باقی نہیں رہا جو ہم ایسی غیر معقول گفتگو صرف سستی شہرت کے لئے کرتے ہیں۔”