نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) سونے اور چاندی سے بنے سیارچے پر امریکہ نے خلائی مشن بھیجنے کی تیاری کر لی جو رواں اکتوبر میں روانہ ہو گا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق قیمتی سیارچہ ہمارے نظام شمسی میں شامل ہے اور اس تک پہنچنے کیلئے 4 ارب کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑے گا، یہ سیارچہ سونے، جرمن چاندی (نکل) اور فولاد سے بنا ہے اور سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس پر 10 ہزار کواڈ ریلیئن ڈالر کا قیمتی خزانہ موجود ہے، ایک کواڈ ریلیئن ایک ہزار ٹریلین کے قریب ہے اور ایک ٹریلین میں ایک ہزار ارب ہوتے ہیں۔ اب قارئین اندازہ لگا لیں کہ یہ کتنا قیمتی سیارچہ ہے۔