کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کے باعث ختم کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کولمبو میں آسمان تو صاف ہو چکا ہے لیکن آدھ دن تک بارش ہونے کے باعث گراونڈ کافی گیلا ہو چکا ہے اور کھیل کے وقت تک اسے سکھانے کا عمل مکمل نہیں ہو سکے گا جس کے باعث آج کے کھیل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، آج صرف 10 اوورز کا ہی کھیل ممکن ہو سکا جس میں پاکستان نے 33 رنز بنائے ۔
بارش سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹ پر 178رنزبنالیے تھے جس کے بعد پاکستان کو سری لنکا کےخلاف پہلی اننگزمیں 12 رنزکی برتری حاصل ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث 10اوورز تک محدود رہا جس دوران عبداللہ شفیق 87 اور بابراعظم 28 رنزبناکرناٹ آو¿ٹ رہے۔گزشتہ روز شان مسعود 51 اور امام الحق 6رنزبناکرآو¿ٹ ہوئے تھے،سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پاکستان نے سری لنکا کی پوری ٹیم 166 رنز پر آوٹ کر دی ، میزبان ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ سکور دھننجے ڈی سلو نے کیا انہوں نے 68 گیندوں پر 57 رنز کی اننگ کھلی ، ان کے بعد دنیش چندی مال 34 ، رمیشن مینڈس 27 ، ڈمتھ کروناتنے 17 ، نشان مدوشکا 4 ، کوشل مینڈس 6 ، اینگلو میتھیوز 9 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے ایک ، نسیم شاہ نے تین اور ابرار احمد نے 4 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔
دوسرا ٹیسٹ ، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری میچ کے دوسرے روز کا کھیل ختم کر دیا گیا
Leave a comment