لاہور (ویب ڈیسک) صنعت کاروں اور تاجروں نے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے نئے نرخوں پر نہ فیکٹریاں چلیں گی اور نہ ایکسپورٹ آرڈر پورے کر سکیں گے ایسے میں دکانیں اور فیکٹریاں بند کرکے چابیاں حکومت کے حوالے کردیتے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس کے نائب صدر عدنان بٹ اور صنعت کار محمد خالد نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں ایک بار پھر ساڑھے 7 روپے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے، گھریلو، کمرشل اور صنعتی یونٹ اوسطاً 50 روپے تک جا پہنچا ہے، آئی ایم ایف نے اخراجات اور لاسز کم کرنے کا مطالبہ کیا، حکومت نے بجلی کی قیمت بڑھا کر جان چھڑالی اور صنعت و تجارت سے دشمنی کی گئی۔